چنتامنی:11 /ستمبر(ایس او نیوز/محمد اسلم) آج دوپہرچنتامنی ٹاون پولیس تھانہ کے حدودچیلور روڈ کسان فیکٹری کے قریب ایک ٹیمپو دکان میں گھس گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ٹیمپو ڈرائیور شراب کے نشہ میں آکر ٹیمپو کو تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے کسان فیکٹر ی کی دکان سے ٹکراگیا۔ا س موقع پر اُس دکان کے باہر بیٹھے چنتامنی تعلق بے بٹلہلی کا ساکن نارائن سوامی(40)کے اوپر ٹیمپو چڑھ جانے سے وہ شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ اور اُسے فوراََ مقامی لوگوں نے چنتامنی کے سرکاری اسپتال میں داخل کیاہے۔بعد میں متعلقہ اسپتال میں علاج ممکن نہ ہونے کی وجہ سے بنگلور نماہنس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر چنتامنی ٹاون پولیس اہلکاروں نے پہنچ کر ٹیمپو کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے۔